خیبرپختونخوا بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل کئَے گئے ہیں جبکہ اس سارے عمل کی نگرانی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کی ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہہ نئے بجٹ کے لیے تقریباً 1900 منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ کا حجم 17 سو ارب روپے سے زیادہ رکھا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے پہلے صوبائی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ 25-2024 کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ