ٹول ٹیکس

قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

ویب ڈیسک:این ایچ اے کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کے ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40، ویگن کا 50 سے بڑھا کر 70 ،بسوں کا ٹال ٹیکس 100 سے بڑھا کر 130، جبکہ آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کا 250 سے بڑھا کر 350 کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ این 55 کوہاٹ ٹنل پر کار کے لئے ٹیکس 100، ویگن کے لئے 320، ٹرک کے لئے 600 ، اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کے لئے ٹیکس 350، 12 سیٹر ویگن کے لئے 550 روپے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایم 1 موٹروے پر بس کے لئے ٹال ٹیکس 1000 روپے ، ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم موٹروے پر کار کے لئے 500، ویگن کے لئے 750 روپے ، ایم 3 موٹروے پر ٹرک کے لئے ٹال ٹیکس 2100 سے 2500 روپے کر دیا گیا۔
ایم 4 پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 650 ، ویگن کا ٹال ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔
این ایچ اے کے نوٹیفکیشن مزید بتایا گیا کہ ایم 4 موٹروے پر ٹرکوں کا ٹال ٹیکس 2600 سے 3200 روپے متعین کیا گیا ہے، ایم 5 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 900، ویگن کا 1300 جبکہ ٹرکوں کا 3500 سے 4500 مقرر، ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 550، بس کا ٹال ٹیکس 1900 روپے وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فضائی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید، متعدد زخمی