خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت کابین الاقوامی اداروں سےبھاری قرض لینےکافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آئندہ مالی سا ل کا بجٹ وفاق سے پہلے پیش کردیاجس میں بین الاقوامی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت آئندہ برس 121ارب 75 کروڑ 40 لاکھ کا قرض لے گی جس میں سب سے زیادہ قرض عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ لیا جائے گا ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سے 12 ارب روپے ،امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے 3 ارب 9 کروڑ کا قرض لینے کا پلان ہے ۔
کے ایف ڈبلیو سے 2 ارب 49 کروڑ جبکہ چین سے 1 ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
صوبائی حکومت کو بین الاقوامی امدادی اداروں سے 8 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، تہرے قتل کا سفاک ملزم یاسر زمان پولیس کے ہاتھ لگ گیا