دعوت نامہ موصول

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکوایس آئی ایف سی میں شرکت کادعوت نامہ موصول

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر بیرسٹر سیف کااس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کرکے صوبے کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بے نتیجہ ہوتا، خیبر پختون خوا میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فورم کو آگاہ کریں گے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہی یہاں سرمایہ کو فروغ دینے سے نہ صرف خیبر پختون خوا بلکہ پورے صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ کا 40واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا