اسرائیل

اسرائیل کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار

ویب ڈیسک: اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرتی برقرار رکھتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔
اسرائیلی وزیرخزانہ اسمٹریچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا۔
عالمی عدالت نے فیصلہ 2-13 کی اکثریت سے سنایا، درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کے علاقے رفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کے شہری انتہائی تشویشناک حالات سے دوچارہیں۔

مزید پڑھیں:  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے