4افراد جاں بحق

کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم،4افراد جاں بحق

کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم سے 4افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق ٹرک اور پک اپ کو حادثہ کینجھر جھیل کے قریب حیدر آباد روڈ پر پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی سے کینجھر جھیل پکنک منانے کے لیے جا رہے تھے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور