مہنگائی

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ،12اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

ویب ڈیسک: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی جاری ، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21.31پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے ہفتہ وار عداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 مہنگی ہوئیں، جبکہ 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 43 روپے 46 پیسے، چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 21 پیسے اور آٹے کا بیس کلو کا تھیلا مزید 88 روپے 89 پیسے سستا ہوا۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 97 پیسے اور انڈے فی درجن 3 روپے 53 پیسے سستے ہوئے ۔
ایک ہفتے کے دوران باسمتی چاول، دال مسور، مونگ اور ٹماٹر سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 93 روپے 12 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے، مٹن فی کلو 4 روپے 47 پیسے اور دہی فی کلو 1 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا جبکہ گرم مصالحے، گڑ، چائے کی پتی اور سگریٹ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات:مسافرکوچ میں سلنڈر پھٹنےسےآگ بھڑک اٹھی،14افراد جھلس گئے