بیرسٹر سیف

عمران خان مریم نواز اور نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہیں ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان مریم نواز اور ان کے پا پا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہیں ۔
پنجاب کابینہ میں عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری پرردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جیل میں ہوکر بھی جعلی فارم 47کا سازشی ٹولہ عمران خان سے خوفزدہ ہے،عمران خان کو تکلیف پہنچاکر راج کماری اپنے کلیجے کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راج کماری جتنا زور لگاتی ہے لگالیں عمران خان پلیٹلیس کا بہانہ بناکر لندن بھاگنے والا نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں جعلی فارم 47حکومت کو اپنا آخری انجام نظر آرہا ہے ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑسکتی،سازشی ٹولہ جتنا عمران خان کو دباتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط بنتا ہے۔
عمران خان اپنی قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، چھت گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق