ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا، ابتدائی رپورٹ

ویب ڈیسک: ایران کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے ہیلی کاپٹر حادثے بارے پہلی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر تھا اور پرواز کے راستے سے نہیں ہٹا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے سے تقریباً ڈیڑھ منٹ قبل ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قافلے کے دیگر پائلٹوں سے رابطہ کیا، ہیلی کاپٹر کے ملبے پر گولیوں یا اس سے ملتی جلتی اشیا کا کوئی سراغ نہیں ملا، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔
ایرانی جنرل سٹاف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ واچ ٹاور اور پرواز کے عملے کے درمیان بات چیت میں کوئی مشکوک مسئلہ نہیں پایا گیا، مزید تفصیلات تحقیقات آگے بڑھنے پر جاری کی جائیں گی۔
ایرانی جنرل سٹاف کی ابتدائی رپورٹ میں تفتیش کاروں نے کسی پر بھی الزام نہیں لگایا۔

مزید پڑھیں:  لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق