تاجر سراپا احتجاج

چارسدہ میں سبزی منڈی کی منتقلی کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: چارسدہ میں سبزی منڈی کے منتقلی کے خلاف تاجرسراپا احتجاج بن گئے ، مظاہرین نے مصروف ترین فاروق اعظم چوک بلاک کر دیا۔
مظاہرین نے ٹی ایم اے چارسدہ اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے نے سبزی منڈی کے تمام راستے بند کر کے ظلم و زیادتی کی ہے۔
مظاہرین کے مطابق سبزی منڈی سے ہزاروں لوگوں کا کاروبار اور رزق وابستہ ہے،گزشتہ کئی دنوں سے کاروبار بند پڑا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔
تاجروں کے مطابق نئی سبزی منڈی غیر محفوظ جگہ پر واقع ہے جس میں گنجائش بھی انتہائی کم ہے ،سبزی مندی کے منتقلی کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ایرانی ملکہ پری چہرہ کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار