مریم نواز

پاکستان اور عوام کیلئے اچھے دن آ رہے ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جوکہ حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے، سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی، مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 78ہزارپوائنٹس کی حدپہلی بارعبور