پیسکو چیف

پیسکو چیف نے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دیدی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کے ایم پی اے فضل الٰہی کی جانب سے پیسکو سب ڈویژن میں داخل ہونے کے بعد معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا،پیسکو چیف انجینئر نے پشاور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی ۔
درخواست میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں حکومتی رکن فضل الٰہی اور دیگر پیسکو چمکنی سب ڈویژن میں 500افراد کے ہمراہ داخل ہوئے، 6فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی۔
پیسکو چیف انجینئر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی فراہمی جاری رکھی گئی اور اس تین گھنٹے میں 70ہزار یونٹ بجلی خرچ ہوئے جس سے قومی خزانے کو 36 لاکھ کا نقصان ہوا اس لیے حکومتی رکن فضل الٰہی اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومتی رکن فضل الٰہی گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا کنٹرول سنبھالنے پہنچ گئے تھے۔
فضل الٰہی پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور متعدد فیڈرز آن کرا دئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مقیم افغان باشندے آج عید الاضحی منارہے ہیں،جانوروں کی قربانی