عدنان قادری

نگران دور میں خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا ،عدنان قادری

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف و مذہبی امور عدنان قادری نے کہا ہے کہ سابق نگران حکومت نے انتہائی شرمناک اقدامات اٹھائے ،خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
صوبائی وزیرعدنان قادری نے کہا کہ سابق نگران دور میں پشاور کے ایک مہنگے پلازے کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا گیامحکمہ میں جس کے خلاف بدعنوانی کی شکایات ہے ان کے خلاف کارروائی شروع ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران دور میں 71افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا گیا، تمام ملازمین کو برخاست کر دیا ہے، آئمہ کرام کو ماہانہ دیا جانے والا 10 ہزار روپے اعزازیہ جلد بڑھایا جائے گا۔
عدنان قادری نے کہا کہ حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا ہے، مرکزی حکومت تعاون نہیں کر رہی۔

مزید پڑھیں:  وقف قبرستان کا احسن منصوبہ