پشاور، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔
اس دوران پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ اس دوران 2 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئَے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار سیف اللہ جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق ضلع رحیم یار خان اور شہید حوالدار شفیق اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم سیکیورٹی فورسز نے کر رکھا ہے۔
بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ تبادلہ کے دوران 2 جوان بھی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل