وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے محسن نقوی اور وزیر توانائی کی ملاقات، اہم امور زیربحث

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبہ کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کی جانب سے فنڈز کے معاملے پر عدم تعاون اور صوبہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے تمام امور سے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزراء اور حکومت کے ساتھ مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ کے مابین کل دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان، چھت گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق