موہنجوداڑو میں‌53 ڈگری تک پارا پہنچ گیا، ہیٹ ویو اور سیلاب کا خطرہ

ویب ڈیسک: تباہ کن گرمی کے باعث ملک بھر کے عوام بے حال ہیں۔ موہنجوداڑو میں 53 ڈگری تک پارا پہنچ گیاسورج کا پارا ہائی ہونےسے جہاں ہیٹ ویو کا الارم بجایا جا رہا ہے وہیں گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔
پاکستان کے بیشتر بالائی، جنوبی اور مغربی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ ماہرین کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں شددی گرمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہے گی جبکہ اگلے ماہ اس سے بھی سخت ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نصف سنچری کے قریب ہے۔ دادو اور موئن جو دڑو میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جیکب آباد میں 49 اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق موسم گرما کی پہلی ہیٹ ویو 22 مئی کو شروع ہوئی اور تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع