چارسدہ، ڈکیتی اور کارلفٹنگ میں ملوث ملزم عبدالقادر ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور کارلفٹنگ میں ملوث خطرناک ملزم عبدالقادر عرف عبدلے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عبدالقادر عرف عبدلی رجڑ جبکہ ملزم نیاز علی ولد صفدر ترناب کا رہائشی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ پڑانگ میں ڈکیتیوں کے چار جبکہ کارلفٹنگ کا ایک مقدمہ تھانہ عمرزئی میں درج ہے۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے مال مسروقہ رقم دو لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
یاد رہے کہ ملزم عبدالقادر عرف عبدلے ڈکیتی اور کارلفٹنگ کے علاوہ تھانہ سٹی اور تھانہ عمرزئی کو قتل کے دو مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزیر تنگ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ان مجرموں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش