پشاور، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں (کیپٹن حسین اور حوالدار شفیق اللہ) کی شہادت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے تعزیت کی۔
انہوں نے کیپٹن حسنین اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  قصور سے کراچی جانیوالی ٹرین کار پر چڑھ دوڑی، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی