گندم خریداری، محکمہ خوراک کا گوداموں کی حفاظت کیلئے پولیس سیکورٹی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے گندم خریداری کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس سیکورٹی کا مطالبہ کر دیا۔
اس حوالے سے محکمہ خوراک کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ خوراک مقامی مارکیٹ سے گندم کی محدود خریداری کر رہا ہے۔ اس دوران افسران کو شدید دباؤ اور ممکنہ خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز حکومتی ایس او پیز اور قواعد کے خلاف کرتے ہوئے گندم خریداری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر محکمہ خوراک کے دفاتر اور گوداموں کی سیکورٹی ناگزیر ہے۔
مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ خوراک اور گندم کے گوداموں پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو فوری طورپر تعینات کیاجائے۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ حاجی کیمپ بس اڈہ جی ٹی روڈ پر واقع ہونے کے باعث غیرمحفوظ ہے۔
یاد رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی خیبرپختونخوا کو پولیس سیکورٹی کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا عمران خان کو 5سال تک جیل میں رکھنے کا عندیہ