پشاور، بجلی چوری و کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری، 1816 کنڈے ہٹا دیئے گئے

ویب ڈیسک: بجلی چوری و کنڈا مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران 1816 کندے ہٹا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور کی ضلعی انتظامیہ واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری و کنڈا مافیا کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ ضلعی انتظامیہ نے واپڈا حکام کے ہمراہ پشاور بھر میں بقایاجات کی ریکوری، بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف 765 کارروائیاں کیں۔
ان کارروائیوں میں بجلی چوری پر 51 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ اس دوران 1816 کنڈے ہٹا دیئَے گئے۔
آپریشن کے دوران 465 اعشاریہ 23 ملین روپے بقایاجات کی مد میں ریکوری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ نشانے پر آ گیا