حکومت میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے، یوسف گیلانی

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا بلکہ ن لیگ کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم حکومت کی پیٹ میں چھرا گھونپیں گے بلکہ اچھے کاموں میں ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک بحران سے گزر رہی ہے۔ اس وقت کئِ ایک چیلنجز حکوتم کے سامنے ہیں جن میں دہشتگردی اور انتہا پسندی سرفہرست ہیں۔
یوسف گیلانی نے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دباؤ ہے اس لئے تمام تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔
چیئرمین سینیٹ نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ جب بجٹ کے خدوخال بنیں گے تو پیپلز پارٹی اپنی پالیسی کے مطابق حکومت کو مشورہ دے گی۔
حکومت میں شمولیت سے قطع نظر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے پاس ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عید پر زائد کرایہ، محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک، 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ