مردان، تین مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

ویب ڈیسک ضلع مردان میں تین مختلف مقامات پر بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا پہلا واقعہ تاوس بابینئی روڈ پر پیش آیا جس میں گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔
دوسرا واقعہ کاٹلنگ کے علاقے فرش ٹانڈیل میں پیش آیا۔ اس دوران شادی ہال کے قریب پہاڑ کی چوٹی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ضلع مردان میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ چمتار سخا اعراب میں پیش آیا، یہاں بھی گھر کے اندر رکھے بھوسہ پر آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق ان واقعات کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 فائرفائیٹرز کی تین الگ الگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ماہرانہ طریقے سے آگ پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں:  شبقدر اور مہمند کے بعض علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے