خیبر، ملک میں جاری بعض قوموں کا استحصال بند ہونا چاہیئے، سکندر شیرپاؤ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں قومی وطن پارٹی کے رہنما اسد آفریدی ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تعزیتی ریفرنس میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ نے بھی شرکت کی۔
کیو ڈبلیو پی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ ملکی سیاست میں تجربات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 2018 والی ہی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین و قانون کو پاوں تلے روندا جارہا ہے۔ وفاق میں حکومت و اپوزیشن فرینڈلی ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمین سکندر شیرپاؤ کا تعزیتی ریفرنس میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی و گورنر کی لفظی جنگ صوبے کے مفاد میں قطعی بہتر نہیں۔ اس سے صوبے کا نقصان ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے۔ تمام باتوں سے قطع نظر دیکھا جائے تو ملک میں بعض قوموں کا استحصال جاری ہے جو بند ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے ہرا دیا