جنوبی وزیرستان میں 21 گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے بار بار اعلانات کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
اہالیان علاقہ نے کہا ہے کہ آج بھی جنوبی وزیرستان میں 21 گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ مکین نے کہا کہ غیراعلانیہ و ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔
دوسری جانب وانا گرڈسٹیشن انچارج کا کہنا ہے کہ ٹیسکو ہیڈ آفس شیڈول پر عمل کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ علاقے میں ایک طرف کاشت کاری کا سیزن جاری ہے تو دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے.
لوگ ایک طرف بڑھتی گرمی سے پریشان ہیں تو دوسری طرف 21 گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے انہیں زندہ درگور کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم عرفہ: غزہ کے بچوں کی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں نے سماں باندھ دیا