مجھے اپنے شہید بیٹے پر فخر ہے، والد کیپٹن حسین جہانگیر شہید

ویب ڈیسک: پاک فوج کے کیپٹن حسین جہانگیر کی شہادت پر ان کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے شہید اپنے بیٹے پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن حسین جہانگیر نے جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو اپنے وطن سے محبت اور پیار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے ہزار بیٹے بھی ہوتے تو میں وطن اور اللّٰہ کی راہ میں انہیں قربان کر دیتا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسین جہانگیر کی شہادت پر مجھے فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع