پشاور، موبائل نہ دینے پر نوجوان قتل، شیر فروش بھی نقدی سے محروم

ویب ڈیسک: پشاور میں ڈاکو راج، ملزمان نے موبائل نہ دینے پر نوجوان قتل کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے شیر فروش کو بھی نقدی سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطاق جاوید ٹاؤن گلبہار نمبر 4 میں علی الصبح دو نامعلوم‌ ملزمان‌ نے محمد عاصم صدیقی نامی نوجوان کو موبائل نہ دینے پر قتل کر دیا۔
اس دوران موقع واردات سے فرار ہوتے ہوئے گلشن کالونی میں ایک شیر فروش سے موٹر سائیکل اور نقدی بھی چھین لی۔
تھانہ گلبہار کی حدود نزد ایجوکیٹر سکول جاوید ٹاؤن کے قریب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے،
اس دوران انہوں نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جبکہ اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گہبہار میں ایک اور نوجوان موبائل نہ دیتے ہوئے قتل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  ڈیفالٹ کمپنیوں کیلیے ریگولرائزیشن سکیم متعارف