کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کا ٹائٹل تیسری بار شاہ رخ خان کی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے نام کر لیا۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کنگ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے فیصلہ کن میچ میں مدمقابل سن رائز حیدرآباد کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے زیر کیا۔
یاد رہے کہ فائنل میچ میں 114 رنز کا ہدف کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے 11 ویں اوور میں حاصل کیا۔ اس دوران بالی ووڈ کنگ نے اپنی ٹیم کی جیت کی خوشی میں سٹیڈیم میں بھرپور جشن منایا۔

مزید پڑھیں:  ڈیفالٹ کمپنیوں کیلیے ریگولرائزیشن سکیم متعارف