اسلام آباد، لاپتہ 15 سالہ طالبعلم طہٰ کی نعش گہری کھائی سے برآمد

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹریل 5 سے لاپتہ 15 سالہ طالبعلم طہٰ کی نعش پولیس نے گہری کھائی سے برآمد کر لی۔
ذرائع کے مطابق 15 سالہ طالبعلم گزشہ 5 روز سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر رکھا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کی جانب سے گمشدہ 15 سالہ طالبعلم طہٰ کی نعش ٹریل سے ملنے کی اطلاع دی گئی۔
انتظامیہ کو 15 سالہ طالبعلم کی نعش گہری کھائی سے نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کی نعش پیرسوہاوہ اور بری امام کے درمیان گہری کھائی سے ملی جس کے بعد طہٰ کے ماموں نے نعش شناخت کرلی۔ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی