محمود خان دور میں صوبہ پر قرضوں کا حجم 632 ارب44کروڑ تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت پر قرضوں میں بوجھ بڑھنے لگا۔ اس حوالے سے ذراءع کا کہنا ہے کہ سابق پی ٹی آئی دور میں صوبے کے قرضوں کا حجم 200 ارب سے بڑھ کر 632 ارب44کروڑ تک پہنچ گیا۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ محمود خان کے دور میں خیبر پختونخوا حکومت نے ریکارڈ 405 ارب سے زائد کا قرضہ لیا گیا۔ 20-2019ء میں 265 ارب 36 کروڑ، 21-2020ء میں 295 ارب 96 کروڑ روپے ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24-2023ء میں خیبرپختونخوا کے قرض میں ریکارڈ 632 ارب 448 کروڑ تک اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ سابق پی ٹی آئی دور میں وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا اور محمود خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا تھے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران صوبائی حکومت 123 ارب روپے کا مزید قرضہ لے گی اور یہ روز مرہ امور کیلئے نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ