کرغزستان سے 285 پاکستانی طلبہ کو لے کر چوتھی پرواز پشاور ایئرپورٹ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: کرغزستان میں کشیدگی کے باعث پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید 285 پاکستانی طلبہ کو لے کر چوتھی پرواز پشاور ایئر پورٹ پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے پاکستانی طلبہ کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے پیش کیے۔
طلبہ کے والدین نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ، یاد رہے کہ طلبہ کا تعلق ملک بھر کے مختلف صوبوں سے تھا جنھیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 285 پاکستانی طلبہ کے آنے سے اب تک صوبائی حکومت کے تعاون سے مجموعی طور پر 1143 طلبہ کو کرغزستان سے لایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  دعا ہے، ملک اب کسی حادثے سے دوچار نہ ہو، رانا ثناء اللہ