ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں، ہم پاکستان کو بچائیں گے، ڈاکٹر عارف علوی

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہیں وہ بھاگنے کی کوشش کرینگے لیکن ہم پاکستان کو بچائیں گے اور ملک میں جاری لوٹ مار ختم کریں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہم وہ وفادار پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان آرمی ایوی ایشن نے سکردو میں پھنسی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا