امریکہ میں کہیں جھکڑ تو کہیں شدید گرمی، 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث کہیں شدید گرمی تو کہیں جھکڑ چل رہے ہیں۔ ان بگولوں سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعدد امریکی ریاستیں ٹیکساس، اوکلاہوما اور ارکنسا میں طاقتور بگولوں نے تباہی مچا دی۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق امریکہ میں شدید ناموافق موسمی حالات کے باعث اب تک 11 افراد ہلاک جبکہ لاتعداد زخمی ہوئے ہیں۔
تیز ہواوں کے باعث کئی علاقوں کی بجلی بھی غائب ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا عمران خان کو 5سال تک جیل میں رکھنے کا عندیہ