ٹریفک چالان

خیبرپختونخوافنانس بل،ٹریفک چالان کے تحت جرمانوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخزانہ آفتاب عالم فنانس بل 2024 پیش کیا جس کے مطابق ٹریفک چالان کے تحت جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک چالان میں اضافہ کیا گیا ہے، موٹرسائیکل کی تیزرفتاری پر جرمانہ 120سے بڑھا کر 5 سو ، موٹرکار کی تیزرفتاری پر جرمانہ 5سو سے بڑھا کر 1ہزار روپے کر دیا۔
بل کے مطابق ٹریفک سگنل توڑنے پرموٹرسائیکل 5 سو اور موٹرکار 1 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، رانگ سائیڈ پر ڈرائیونگ پر موٹر سائیکل کا چالان 1 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار عائد ہوگا ۔
گاڑی کا دروازہ غلط سائیڈ کھولنے پر جرمانہ 5 سو روپے فکسڈ کر دیا، پابندی والی جگہ پر ہارن بجانے اور غلط یوٹرن لینے پر 5 سو روپے چالان کی تجویزدی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی