نماز جنازہ ادا

دہشت گردوں کیخلاف شہید ہونیوالے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے کے شہداء کو سپرد خاک کردیاگیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ پشاور گرین میں ادا کی گئی ۔
شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا