سپین نے حکومتی سطح پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

ویب ڈیسک: ناروے اور سوٹزرلینڈ کے ساتھ ساتھ سپین نے حکومتی سطح پر فلسطین کو باقاعدہ ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دیدی۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کہا کہ آزاد فلسطین ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے، اسی لئَے آج ہم باضابطہ طور پر فلسطین کو الگ اور آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنا مشرق وسطیٰ میں قیام امن ککی جانب اہم قدم شمار ہوگا۔
سپین کی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ