دوسرے ممالک کیخلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے، ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک: کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم کسی کو افغان سرزمین دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیتے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے بیان مسترد کرتے ہیں اور افغانستان پاکستان میں جنگ نہیں چاہتا۔
یاد رہےکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بشام میں چینی انجینئرز پرحملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا اور اس سلسلے میں شواہد موجود ہیں کہ اس کیلئے افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا