خیبر پختونخوا حکومت پر آمدن سے زائد قرض کا بوجھ،محکمہ خزانہ کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: مسائل و مشکلات کا شکار خیبر پختونخوا حکومت پر آمدن سے زائد قرض ادائیگی کا بوجھ آن پڑا۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت 93ارب 50کروڑ کے اپنے محاصل اکٹھے کریگی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ برس 115 ارب 90 کروڑ روپے قرض اور سود کی مد میں جبکہ پرنسپل ادائیگی کی مد میں 71ارب 30کروڑ روپے ادا کئے جائینگے۔
محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرض اور سود کی ادائیگی کے علاوہ 40 ارب روپے غیر ملکی امدادی اداروں جبکہ 31 ارب 30 کروڑ وفاقی حکومت کو ادا کئے جائینگے۔
یاد رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی آمدن سے زائد قرض ادائیگی کے حوالے سے محکمہ خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت