شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان طاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے پیش نظر وفاقی بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وفاقی بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب متبادل آپشن کے طور پر بجٹ 8 یا 9 جون کو پیش کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے 10سے 15 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کی خواہاں ہے لیکن مہنگائی کے باعث بڑھتے دباؤ سے تنخواہ میں 12 اعشاریہ 5 یا 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف