یوم تکبیر قبائلی اضلاع میں ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح یوم تکبیر قبائلی اضلاع میں بھی ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں باجوڑ، مہمند اور ضلع اورکزئ میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اس دوران ریلی شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
ریلی شرکاء نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قبائلی اضلاع میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ سکولوں میں جاری رہا۔
ان تقریبات میں سکول کے بچوں نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور پرجوش تقریروں میں ملک کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد