آئی ایم ایف مطالبہ منظور، وفاقی بجٹ میں پنشن اصلاحات زیرغور

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مطالبہ منظور کرتے ہوئے وفاقی بجٹ میں پنشن اصلاحات زیرغور آنے کا امکان ہے۔
آئِی ایم ایف کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے وفاقی بجٹ 25-2024 میں پنشن اصلاحات متعارف کرانے کے لیے حکومت کوشاں ہے۔
وفاقی بجٹ میں ان پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے جو ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ پنشن لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بحٹ میں پنشن اصلاحات کے لیے جامع پیکج کے ساتھ سرکاری شعبے کے ملازمین کی عمر کی حد کو 2 یا 5 سال تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں:  بالا کوٹ ،نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب گیا