خیبر ٹیچنگ ہسپتال: کانگو وائس ایک زندگی نگل گیا

ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی کانگو وائرس نے رنگ دکھانا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کانگو وائرس سے جانوروں کا ایک ڈیلر جاں بحق ہو گیا۔
22 سالہ نوجوان میں گزشتہ ہفتے ٹیسٹ کے دوران کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹر کا اس نوجوان کے بارے میں کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان مویشیوں کے کاروبار کی غرض سے پنجاب گیا اور جب واپس لوٹا تو اسے بخار کی شکایت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹمپریچر کے باعث پہلے نوجوان کا علاج اس کے آبائی شہر چارسدہ میں کیا گیا لیکن بعد میں اسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔
ہسپتال میں اس کا سی سی ایچ ایف ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ انتقال کر گیا۔
ڈاکٹرنے خدشہ ظاہر کیا کہ جون اور جولائی میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں۔ اس دوران عیدالضحیٰ بھی ہے۔ اس لئے پشاور لائے گئے جانوروں سے قریب جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا