مئیر پشاور

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،مئیر پشاور زبیر علی

ویب ڈیسک: میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
میئر پشاور حاجی زبیر علی نے زرگر آباد ون او رٹو کے علاقے کا دورہ کیا اس دوران علاقے کے مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے بھر پور استقبال کیا ۔
اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام سے ہیں اور عوام ہم سے ہیں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عوام نے جو ا عتماد ہم پر کیا ہے اس پر پورے اترینگے اور مسائل انکے دہلیز پرحل کرینگے آج بھی آپ کے مسائل کے حل کیلئے آپ میں موجود ہوں۔
میئر پشاور حاجی زبیر علی نے زرگر آبادکے مختلف این سیز سٹریٹس کے دورے، ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور مختلف علاقوں کے عمائدین اور بزرگ مشران اور نوجوانوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے علاقوں میں پیج ورک ، سوئی گیس پائپ لائن ، سٹریٹ کی پختگی اور دیگر مرمت کاکام بھی بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کیں ۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن