خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی:پولیس اور بیوروکریسی کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی سفارش

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور بیوروکریسی کے ٹک ٹاک پر پابندی کی سفارش کردی ۔
ڈاکٹر امجد نے مزید کہا کہ اور بیوروکریسی کا کام ٹک ٹاک استعمال کرنا نہیں ہے،جرائم کی روک تھام پولیس کا کام ہے اس کی تشہیر کیسی۔
صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ سپیکر اسمبلی پولیس اور بیوروکریسی میں ٹاک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے رولنگ دیں اور 140 ارب روپے پولیس اور امن وامان کے لیے مختص ہیں اسے کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور