سپرد خاک

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوان سپرد خاک

ویب ڈیسک:گزشتہ روز دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو فوجی اعزاز کے سپرد خاک کردیاگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائیک محمد اشفاق بٹ شہید ،لانس نائیک سید دانش افکار شہید،سپاہی تیمور ملک شہید،سپاہی نادر صغیر شہید اور سپاہی محمد یاسین شہید کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔
شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران وجوان، شہدا کے لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فواجِ پاکستان قوم کے شانہ بشانہ مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا