مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی پیر پگاڑا سے ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر پگاڑا اور مولانا فضل الرحمان نے حالیہ میں ہونے والے انتخابات کو رد کر دیا ۔
ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی