مشاورتی اجلاس طلب

نواز شریف کی ہدایت پر بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس کل صبح 11 بجے جاتی امرا رائیونڈ میں ہو گا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزرا اور پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری