ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیئے

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان بھی نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیئے ۔
ایم کیو ایم کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے نیب قوانین میں کی جانے والی چند ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ نیب کو کسی بھی ملزم کو 14 روز تک تحویل میں رکھنے کے استحقاق کو 40 روز کرنا کسی صورت سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
بددیانتی سے کسی فرد کے خلاف مقدمہ بنانے والے اہلکار کی سزا 5 برس سے کم کرکے 2 برس کرنا بھی ناقابل فہم ہے۔
مزید کہا گیا کہ ماضی میں بھی نیب قوانین کے غلط اطلاق سے ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہٰذا اس قانون کی ترامیم کو انتہائی معاملہ فہمی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا، پلوسی