نیب

نیب کا بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن)کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا،چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے دفتر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی