انڈر 23انٹر ریجنل گیمز

خیبر پختونخوا انڈر 23انٹر ریجنل گیمز کا میلہ پشاور میں سج گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا انڈر 23انٹر ریجنل گیمز کا میلہ پشاور میں سج گیا،باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ۔
گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا،افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ، روایتی رقص اور اپنی مختلف پرصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔
گیمز میں 1800سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،جن میں1078مرد اور 770 خواتین کھلاڑی شامل ہیں ۔
کھلاڑی20مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے،مرد کھلاڑی سکواش، بیڈمںٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی، تائیکوانڈو، کرکٹ، کراٹے، ایتھلیٹکس اور تھرو بال میں حصہ لیں گے ۔
خواتین کھلاڑی والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، جوڈو، ہاکی، کرکٹ، ایتھلیٹکس، تائیکوانڈو اور سکواش میں حصہ لیں گی۔
خواتین کے مقابلے عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، پشاور بورڈ گرائونڈ اور پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ۔
گیمز میں مردوں کے کھیل حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، پشاور سپورٹس کمپلیکس اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اور پشاور یونیورسٹی میں منعقد کئے جائیں گے ۔
انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز کے مقابلے 30 مئی تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن