فلسطینی پرچم فرانسیسی پارلیمنٹ میں بھِی لہرا دیا گیا

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر سے صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناروے اور سپین سمیت دیگر یورپی ممالک نے صیہونیوں کیخلاف جاتے ہوئے فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو نے فلسطینی پرچم اٹھا کرایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال پر مبذول کرائی۔
یاد رہے کہ فلسطینی پرچم لہرانے کے واقعہ کے بعد صدر نے اجلاس ملتوی کردیا اور رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کے لیے معطل کردیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع